ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاستی ہیومن رائٹس کمیشن کی چیرپرسن نے ڈسٹرکٹ اسپتال کا دورہ کیا

ریاستی ہیومن رائٹس کمیشن کی چیرپرسن نے ڈسٹرکٹ اسپتال کا دورہ کیا

Sun, 23 Oct 2016 13:11:31    S.O. News Service

کاروار22؍اکتوبر(ایس او نیوز) اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن کی چیر پرسن محترمہ میرا سکسینہ نے کاروار ڈسٹرکٹ اسپتال کا دورہ کیا۔وہاں پر انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کے تحت فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔بچوں کے وارڈ اور اسپتال میں داخل رہنے والے مریضوں کے پاس پہنچ کر ان سے بات چیت کی اور وہاں دستیاب سہولتوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔

خاص طور پر خواتین کے وارڈ میں پہنچ کر ان کا حال پوچھا اور زچہ کو دی جانے والی میڈیکل کِٹ اور صبح کے وقت مریضوں کو دئے جانے والے ناشتے کا معائنہ کیا۔پھر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسپتال میں مریضوں کی تعداد کافی کم ہے، اور کسی کی طرف سے بھی کوئی شکایت انہیں موصول نہیں ہوئی ہے۔ فی الحال اسپتال میں مریضوں کے لئے 400بستر ہیں، مگر اب چونکہ اسپتال کو میڈیکل کالج سے جوڑ دیا گیا ہے،اس لئے مزید بستروں کے ساتھ اب یہ تعداد650 کردی جائے گی۔مسز سکسینہ نے بتایا کہ اسپتال کے بعض شعبوں میں ٹیکنیکل اسٹاف کی کمی ہونے کا پتہ چلا ہے۔اگر میڈیکل کالج میں پیرا میڈیکل کورسس شروع کیے جاتے ہیں تو یہ مسئلہ حل ہوجانے کی امید ہے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے اسپتال کے ذمہ داران اور ڈی سی کے ساتھ میٹنگ منعقد کرتے ہوئے اسپتال کے انتظام میں بہتری لانے کے لئے بہت سی ہدایات جاری کیں۔


Share: